رسائی کے لنکس

امریکی وفد کا بنگلہ دیش کا دورہ، ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کی درخواست


امریکی وفد کا بنگلہ دیش کا دورہ، ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کی درخواست
امریکی وفد کا بنگلہ دیش کا دورہ، ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کی درخواست

بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے بجلی، توانائی اور انفراسٹکچر کے شعبوں میں اور زیادہ امریکی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اُنھوں نے یہ بات پیر کے رو زڈھاکہ میں امریکی کانگریس کے ایک سہ رکنی وفد سے مذاکرات کے دوران کہی۔ کانگریس کے وفد کی قیادت ڈیوڈ پرائس کر رہے ہیں۔

مذاکرات کے بعد وزیرِ اعظم کے مشیر محبوب الحق شکیل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکی وفد نے بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم کو یقین دلایا ہے کہ امریکی سرمایہ کار بنگلہ دیش کے مختلف شعبوں میں ہر ممکن مدد کرے گا۔

وفد کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بحالی کےلیے کی گئی وزیرِ اعظم کی اَنتھک کوششوں کی دل سے قدر کرتا ہے اور اُن کی حکومت کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے پروگراموں کی حمایت کرتا ہے۔

ڈیوڈ پرائس نے بتایا کہ پچھلی جمعرات کو امریکی ایوانِ نمائندگان کے ذریعے منظور کیے گئے بِل میں بنگلہ دیش میں جمہوریت کی واپسی کی کافی ستائش کی گئی ہے۔ بہر حال، بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے مقدموں پر اُنھوں نے یہ کہہ کر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ یہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے۔

XS
SM
MD
LG