رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: سیاسی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک


بنگلہ دیش: سیاسی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک
بنگلہ دیش: سیاسی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک

بنگلہ دیش میں پولیس نے کہا ہے کہ ملک میں برسرِ اقتدار پارٹی کے ارکان اور حزبِ اختلاف کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔

حکام نے کہا ہے کہ جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں جب عوامی لیگ کے کارکنوں کے ایک گروپ نے بدھ کے روز اُن موٹر گاڑیوں کے ایک قافلے کو روک دیا ، جن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے حامی کسی جلسے میں جارہے تھے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ڈھاکے سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع شہر سِنگرا میں ایک گھنٹے تک جھڑپوں کے دوران کئى گھر جل گئے اور موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔

XS
SM
MD
LG