رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش جنگی جرائم کے مقدمات چلانے میں بین الاقوامی معیار سامنے رکھے: ہیومن رائٹس واچ

بنگلہ دیش جنگی جرائم کے مقدمات چلانے میں بین الاقوامی معیار سامنے رکھے: ہیومن رائٹس واچ
بنگلہ دیش جنگی جرائم کے مقدمات چلانے میں بین الاقوامی معیار سامنے رکھے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے بنگلہ دیش کی حکومت پر زور دیا ہے کہ ان افراد پرشفاف اور منصفانہ انداز میں مقدمات چلانے کی ضمانت دےجن پر 1971ءمیں آزادی کی لڑائی کےدوران جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کاالزام ہے۔

نیویارک میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے آزادی کی لڑائی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد مقدمے چلانے کے لیے پچھلے سال جو انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل قائم کیاتھا، اسے بین الاقوامی میعار کے مطابق لانے کی ضرورت ہے۔

تنظیم کا کہناہے کہ بنگلہ دیش کو چاہیے کہ وہ ہر مقدمے میں جرائم کے بارے میں وضاحت کے ساتھ بتائے اور ملزم کے حقوق اورمتاثرہ شخص اور گواہوں کے تحفظ کے انتظامات کرے۔

ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ئی امور کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز کا کہناہے کہ بنگلہ دیش نے بین لاقوامی معیار کے مطابق کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG