رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی اپیل مسترد


بنگلہ دیش: نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی اپیل مسترد
بنگلہ دیش: نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی اپیل مسترد

بنگلہ دیش کی نوبیل انعام یافتہ شخصیت اور چھوٹے قرضوں کے بینک گرامین کے بانی محمد یونس کے پاس اپنے بینک کی سربراہی دوبارہ حاصل کرنے کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ نے منگل کے روز محمد یونس کو گرامین بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلے برقرار رکھا۔ عدالت نے حکومت کے اس دلیل سے اتفاق کیا کہ 70 سالہ محمدیونس 60 سال کی عمر کے بعد اپنے عہدے پر برقرار رکھ کر بنگلہ دیش کے ریٹائرمنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ 1999ء میں انہیں منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرتے وقت قواعدو ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیاتھا۔

محمد یونس کے وکلاء کا کہناہے کہ وہ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ میں ایک آخری اپیل دائر کرنے کا سوچ رہے ہیں تاکہ وہ اپنے اس بینک کے دوبارہ سربراہ بن سکیں جسے انہوں نے بطور خاص غریبوں کی مدد کے لیے قائم کیا تھا۔

پیر کے روز محمد یونس نے حکومت پرالزام لگایا کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے ان کے چھوٹے قرضوں کے بینک کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے۔

سینٹرل بینک کے پاس گرامین بینک کے 25 فی صد حصص ہیں اور حکومت نے محمد یونس پر مبینہ مالیاتی بے قاعدگیوں کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

پیر کے روز محمد یونس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG