رسائی کے لنکس

عراق: بقوبہ میں بموں کے دھماکے31 سے زیادہ لوگ ہلاک


بقوبہ بم دھماکے
بقوبہ بم دھماکے

بدھ کے روز بموں کےمتعدد خود کُش حملوں نےبقوبہ شہر کو ہِلا کر رکھ دیا

شمالی عراق کے شہر بقوبہ کو بدھ کے روز بموں کے متعدد خود کُش حملوں نے ہلا کر رکھ دیا۔اِن حملوں میں کم سے کم 31 لوگ ہلاک اور 48 زخمی ہوئے۔

تین مرحلوں میں یہ حملے، جو عراق کے پارلیمانی انتخابات سے صرف چند دن پہلے ہوئے ہیں، حالیہ ہفتوں میں سب سے خوں ریز حملے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ سب سے پہلے دو حملہ آور بارود سے لَدی کاریں چلاکر سرکاری عمارتوں اور ایک پولیس سٹیشن کے قریب پہنچے۔ جہاں اُنہوں نے اپنے کار بموں کو دھماکے سے اُڑادیا۔تیسرا حملہ آور اُس ایمبو لینس میں سوار ہوگیا جو پہلے دو حملوں کے زخمیوں کو لے کر ہسپتال جارہی تھی۔ اور اُس نے شہر کے ہنگامی ہسپتال پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔

اب تک کسی گروپ نے اِن حملوں کی ذمّے داری کا دعویٰ نہیں کیا۔ عراقی پولیس نے حملوں کے فوراً بعد کرفیو نافذ کردیا ہے اور اُس کا کہنا ہے اُس نے چار مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔

امریکہ اور عراق، دونوں ملکوں کے عہدے دار اِس سے پہلے خبردار کرچکے ہیں کہ باغی، انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے اپنے حملوں میں اضافہ کردیں گے۔

XS
SM
MD
LG