رسائی کے لنکس

گوانتاناموبے کو بند کرنے میں ناکامی پر اوباما کی کانگریس پر تنقید


فائل فوٹو

بطور صدر اپنی مدت کے ختم ہونے سے ایک دن پہلے کانگریس کو  لکھے گئے دو صفحات کے خط میں اوباما نے کہا کہ " اس مرکز کو کبھی بھی قائم نہیں کیا جانا چاہیئے تھا۔"

صدر براک اوباما نے گوانتاناموبے میں امریکی فوج کے حراستی مرکز کو بند نا کرنے کی اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار کانگریس کو قرار دیا۔

بطور صدر اپنی مدت کے ختم ہونے سے ایک دن پہلے کانگریس کو لکھے گئے دو صفحات کے خط میں اوباما نے کہا کہ "اس مرکز کو کبھی بھی قائم نہیں کیا جانا چاہیئے تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "کانگریس کی طرف سے اس مرکز کو کھلے رکھنے کے لیے سیاست کے علاوہ کوئی جواز نہیں ہے۔"

اوباما جب آٹھ سال قبل پہلی بار صدر منتخب ہوئے تو انہوں نے اپنی صدارت کے پہلے سال میں اس مرکز کو بند کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا تاہم دونوں جماعتوں کے قانون سازوں نے اس کوشش کو روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب اس حراستی مرکز میں بند افراد کی تعداد 41 ہے، انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مزید چار قیدیوں کو جیل سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوانتاناموبے کو کھلے رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وہاں مزید ’’خراب‘‘ لوگوں کو قید کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

گزشتہ سال اپنی مہم کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ "ہم یہاں مزید برے لوگوں کو بند کر سکتے ہیں۔"

XS
SM
MD
LG