رسائی کے لنکس

اسرائیلی وزیر کی جانب سے ساتھیوں کی سرزنش


اشتعال انگیز بیان بازی سے اجتناب کریں؛ ایھود باراک

اسرائیل کے وزیر دفاع نے یروشلم کے سلسلے میں کشیدگی پیداکرنے والے بیانات دینے پر اپنے ساتھیوں پر تنقید کی ہے۔

ایھود باراک نے جمعرات کے روز کہا کہ اعلیٰ سرکاری افسروں کی جانب سے حالیہ بیانات سے ملک کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ اسرائیل امن قائم کرنے سے انکاری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسے بیانات سے اسرائیل کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہوتے ہیں اور باقی دنیا کے ساتھ بھی۔

انھوں نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اشتعال انگیز بیان دینے سے گریز کریں کیوں کہ امن کا عمل اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے۔

امریکہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین بالواسطہ گفت و شنید کی ثالثی کر رہا ہے تاکہ امن کے عمل کوجلد از جلد شروع کیا جا سکے۔ تاہم منگل کے روز اسرائیل کے وزیر داخلہ ایلی یِشائی نے کہا تھا کہ اسرائیل کبھی بھی امریکہ کے اس مطالبے کو پورا نہیں کرے گا کہ مشرقی یروشلم میں تعمیرات روک دی جائیں۔

فلسطینی اس علاقے کو اپنی مستقبل کی ریاست کا صدر مقام سمجھتے ہیں۔


XS
SM
MD
LG