رسائی کے لنکس

فلمساز کرن جوہر نے فلم کے سیٹ پر کروائی پوجا


بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر
بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر

ان کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی شوٹنگ کے دوران کئی ایسے حادثات رونما ہوئے جس کہ وجہ سے فلم کے لگے سیٹ پر ہی پوجا کرنی پڑی۔

یوں تو بالی ووڈ کے تمام ستارے اپنی فلم کی کامیابی کیےلئے ریلیز سے قبل مختلف مندروں میں پوجا کی رسم کرتے اورمزار اجمیر شریف کا رخ کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر اب فلمساز کرن جوہر نے اپنی فلم " اسٹوڈنٹ آف دی ایئر" کی فلمسازی کے دوران پیش آنےوالے حادثات سے نجات کیلئے پوجا پاٹ کا سہارہ لیا۔

بالی ووڈ کو کامیاب فلمیں دینے والے کرن جوہر نے اپنی نئی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے سیٹ پر ہونیوالے حادثات کے بعد فلم کے سیٹ پر پوجا کا اہتمام کروایا۔

گزشتہ روز ان کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی شوٹنگ کے دوران کئی ایسے حادثات رونما ہوئے جس کہ وجہ سے فلم کے لگے سیٹ پر ہی پوجا کرنی پڑی۔ اس کی وجہ ایک بارفلم کی شوٹنگ کے دوران ایک گانے کو فلماتے ہوئے سیٹ میں کچھ خرابی ہوگئی۔ ایک اور موقع پر فلم کے ایکشن سین فلماتے ہوئے اداکار ورون دھوان کو ناک پر شدید چوٹ لگ گئی جس کی وجہ سے فلم کی ڈائریکشن ٹیم نے پوجا کرنے کا سوچا۔

فلم کے بارے میں کرن جوہر نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ فلم نوجوانوں کے رشتوں کی عکاسی کرتی ہے جس میں محبت سے زیادہ رشتوں کی اہمیت کو دکھایا گیا ہے ، اور دوستی، محبت، والدین اور دیگر رشتوں کی ترجمانی کی گئی ہے۔

فلم کی کہانی انسانی رشتوں کے عکاسی کرتی ہے۔

اس فلم میں کرن جوہر نے بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کو ہیروئن اور ڈیود دھوان کے بیٹے ورون دھوان کو بطور ہیرو کاسٹ کیا ہے۔اس فلم سے ان دونوں اداکاراوں کےفلمی کیرئر کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

فلم کے مزید کرداروں میں رشی کپور، رام کپور رونیت رائے اور کتو گدوانی شامل ہیں۔

فلم کا ٹریلر 2 اگست کو ریلیز کردیا گیا تھا جبکہ فلم 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائےگی۔
XS
SM
MD
LG