رسائی کے لنکس

بیس بال مقابلوں کا آغاز ، پہلی بال اوباما پھینکیں گے


بیس بال
بیس بال

دارالحکومت کی بیس بال ٹیم واشنگٹن نیشنلز نے اعلان کیا ہے کہ پانچ مئى کو جب ٹیم فلاڈیلفیا کی ٹیم فِیلیزکے خلاف اپنے مقابلے کے پہلے دن کا آغاز کرے گی تو صدر اوباما میچ کا پہلا تقریباتی گیند پھینکیں گے۔

ٹیم نے پیر کے روز کہا ہے کہ مسٹر اوباما جب کھیل کے میدان آکر پہلا گیند پھینکیں گے تویہ کسی صدر کے ہاتھوں بیس بال کے چیمئین شِپ مقابلوں کے افتتاح کی روایت کی صد سالہ سالگرہ کا دن بھی ہوگا۔ امریکہ میں اس روایت کا آغاز صدر وِلیم ہاورڈ ٹفٹ نے 1910 میں 14 اپریل کو اُس وقت کی واشنگٹن کی ٹیم سینیٹرز کی جانب سے پہلا گیند پھینک کر کیا تھا۔

یہ واشنگٹن میں 48 واں موقع ہوگا جب کوئى صدر مقابلوں کے پہلے دن کا آغاز پہلا گیند پھینک کر کرے گا۔ اور مسٹر اوباما پہلی پار نیشنل پارک میں بیٹھ کر بیس بال کا کوئى میچ دیکھیں گے۔

XS
SM
MD
LG