رسائی کے لنکس

دہشت گرد حملے اور ہندوؤں کی بھارت منتقلی ایک سازش ہے، الطاف حسین


Altaf Hussain-MQM
Altaf Hussain-MQM

ایم کیوایم کے سربراہ نے سیاسی قیادت سے کہا کہ وہ ا ان خطرات کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں جنہوں نے ملک کو گھیر رکھاہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سربرہ الطاف حسین نے جمعے کو اہم شخصیات سے کہاہے کہ دفاعی تنصیبات پرمتواتر حملوں اور ہندوؤں کی بھارت امیگریشن کے پیچھے چھپی سازش پر سوچ بچار کریں۔

ٹیلی فون پر معروف کالم نگار حسن نثار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس سے قبل کراچی میں مہران بیس اور جی ایچ کیو راولپنڈی ، واہ کینٹ میں آرڈیننس فیکٹری، مناواں پولیس ٹریننگ سکول اور کئی دوسری اہم تنصیبات کو اپنے حملوں کا ہدف بنا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندو کمیونٹی کے ارکان اندرون سندھ کی صورت حال اور امن وامان کی بحالی میں قانون کی ناکامی کے باعث بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رہے ہیں۔

ڈان میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق دیگر مسائل پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کرتےہوئے ایم کیوایم کے سربراہ نے سیاسی قیادت سے کہا کہ وہ اقتدار کی رسہ کشی میں الجھنے کی بجائے ان خطرات کے بارے میں سوچیں جنہوں نے ملک کو گھیر رکھاہے۔

حسن نثار نے کہاکہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کو درپیش خطرات پر، جن کی نشان دہی الطاف حسین نے کی ہے، سنجیدگی سے سوچنا چاہیے اور پاکستان کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار نبھانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔
XS
SM
MD
LG