رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش مزدوروں کے حالاتِ کار بہتر بنائے: کیری


کیری نے جمعے کے روز بنگلہ دیش کی وزیر خارجہ دیپو مونی سے ملاقات میں تین ہفتے قبل رانا پلازا کے حادثے پر اظہارِ افسوس کیا، جس میں 1،120 افراد ہلاک ہوئے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ اِس بات کا خواہاں ہے کہ بنگلہ دیش مزدوروں کے روزگار کے پیشہ وارانہ معیار میں بہتری لائے۔

اِس سے قبل، عمارت مہندم ہونے کے ایک واقعے میں ملبوسات تیار کرنے والے سینکڑوں کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔


کیری نے جمعے کے روز بنگلہ دیش کی وزیر خارجہ دیپو مونی سے ملاقات میں تین ہفتے قبل رانا پلازا کے حادثے پر اظہارِ افسوس کیا، جس میں 1،120 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب گارمینٹ کے سینکڑوں کارخانے دوبارہ کھل چکے ہیں، جِن پر کچھ روز تک تالے پڑے رہے۔

بنگلہ دیش کے گارمینٹ تیار کنندگان اور برآمد کنندگان کی تنظیم نے کارخانے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG