رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں فیس بک پر پابندی اٹھالی گئی


جمعرات کے روز صارفین کو موبائل اپلیکیشن پر فیس بک کی سہولت فراہم تھی۔ تاہم، واٹس اپ اور وائبر بند رہے اور یہ واضح نہیں آیا یہ صارفین کو پھر کب دستیاب ہوں گے۔ ٹیلی کوم کی وزیر، ترانہ حلیم نے کہا ہے کہ دیگر ایپس پر بندش اٹھالی جائے گی جب سکیورٹی کا خطرہ باتی نہیں رہتا

بنگلہ دیش نے فیس بک پر لگی ہوئی پابندی اٹھا لی ہے، جس سے تین ہفتے قبل سلامتی کی وجوہ کا حوالہ دیتے ہوئےحکومت نے فیس بک، واٹس اپ اور وائبر پر بندش کا اعلان کیا تھا۔

جمعرات کے روز صارفین کو اپنے موبائل اپلیکیشن پر فیس بک کی سہولت فراہم تھی۔ تاہم، واٹس اپ اور وائبر بند رہے اور یہ واضح نہیں آیا یہ صارفین کو پھر کب دستیاب ہوں گے۔
ٹیلی کوم کی وزیر، ترانہ حلیم نے کہا ہے کہ دیگر ایپس پر بندش اٹھالی جائے گی جب سکیورٹی کا خطرہ باتی نہیں رہتا۔

تحمل کا مظاہرہ کرنے پر، اُنھوں نے فیس بک استعمال کرنے والے نوجوانوں اور ناقدین کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت نے نومبر میں سماجی میڈیا کے سائٹس پر بندش کا اعلان کیا تھا جس سے قبل سنہ 1971 کی جنگِ آزادی کے دوران سرزد ہونے والے مبینہ جنگی جرائم کے مقدمے میں حزب مخالف کے دو رہنماؤں کو دی جانے والی موت کی سزاؤں کے خلاف اپیل مسترد ہوگئی تھی۔

بنگلہ دیش نے جنوری میں عارضی طور پر ٹینگو اور وائبر کی مسیجنگ پر پابندی لگائی تھی، جسے سرگرم کارکن حکومت مخالف احتجاج کے سلسلے لوگ اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG