رسائی کے لنکس

نیو یارک کی دوشیزہ ’مس امریکہ‘ بن گئیں


Miss New York Mallory Hytes Hagan reacts as she is crowned Miss America 2013, January 12, 2013, in Las Vegas.

Miss New York Mallory Hytes Hagan reacts as she is crowned Miss America 2013, January 12, 2013, in Las Vegas.

مقابلہٴ حسن میں اول آنے والی ملوری ہیگن، مس ساؤتھ کیرولینا، الی راجرز سے سبقت لے گئیں، جو دوسرے نمبر پر آئیں جب کہ مس اوکلوہوما، الیشیا کلفٹن تیسرے نمبر پر آئیں

نیو یارک کی ایک 23 سالہ دوشیزہ نے ’مس امریکہ‘ کا تاج جیت لیا ہے۔

ملوری ہیگن نے ہفتے کے روز ’پلانیٹ ہولی ووڈ رزورٹ‘ اور لاس ویگاس کی پٹی میں واقع ’کیسینو‘ میں منعقد ہونے والے مقابلہ ٴ حسن میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

ہیگن کی مقابلہٴ حسن کے درجہٴ اول کی دوڑ میں شرکت اور کامیابی سےقبل، ٹیلنٹ مقابلے کے دوران جیمز براؤن کے گانے Get Up Off of That Thingپر کیے جانے والے رقص میں حصہ لیا۔

اُنھوں نے اس سوال کا جواب بھی دیا آیا کنیٹی کٹ کے نیو ٹاؤن قصبے میں واقع اسکول میں گذشتہ ماہ ہونے والے مہلک واقعے کے بعد ملک کے اسکولوں میں مسلح محافظ تعینات ہونے چاہئیں۔

اِس سلسلے میں، اُن کا جواب تھا کہ تشدد کا تشدد سے جواب نہیں دیا جا سکتا۔

ہیگن نے کالج اسکالرشپ کے لیے 50000ڈالر کا انعام بھی جیتا۔

توقع ہے کہ وہ ’مس امریکہ‘ کا تاج ایک برس تک اپنے سر پر سجا ئے رکھیں گی، اور اِسی دوران وہ مقابلہٴحسن سے موسوم سرکاری ’چلڈرینز مریکل نیٹ ورک‘ تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنےکا کام بجا لائیں گی۔

وہ مس ساؤتھ کیرولینا، الی راجرز سے سبقت لے گئیں، جو دوسرے نمبر پر آئیں جب کہ مس اوکلوہوما، الیشیا کلفٹن تیسرے نمبر پر آئیں۔

ہیگن متعدد دیگر دوشیزاؤں سے بھی سبقت لے گئیں جِو سال بھر سے تشہیر کے مرحلے میں اخبارات کی سرخیاں بنتی رہیں۔

مقابلہ حسن میں شرکت سے قبل، مس ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، ایلن روز ’میسٹیک ٹومی‘ (پستان کا عمل جراحی) کرانا چاہتی ہیں، تاکہ چھاتی کے سرطان کی کسی امکانی بیماری سے بچ سکیں، جس کے باعث اُن کی والدہ، دادی اور بڑی امان فوت ہوئیں۔

مس مونٹانا، ایلکس وائین مین مقابلہٴحسن میں حصہ لینے والی پہلی ’ آٹسٹک‘ کے عارضے میں مبتلہ خاتون تھیں۔
XS
SM
MD
LG