رسائی کے لنکس

پاکستان: بیگم نسیم ولی خان کا سیاست میں دوبارہ آنے کا اعلان


بیگم نسیم ولی خان، فائل فوٹو

بیگم نسیم ولی خان، فائل فوٹو

’موجودہ اے این پی ریت کی دیوار کی طرح ہے، جسے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے‘، بیگم نسیم ولی خان کی پریس کانفرنس۔

پاکستان کی اہم سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما بیگم نسیم ولی خان نے سیاست میں دوبارہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان بیگم نسیم ولی خان نے اتوار کے روز باقاعدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

چارسدہ میں پریس کانفرنس کے دوران بیگم نسیم ولی خان کا کہنا تھا کہ، ’عوامی نیشنل پارٹی نے غلط کام کیے اور موجودہ اے این پی ریت کی دیوار کی طرح ہے، جسے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے‘۔

صحافیوں سے گفتگو میں عوامی نیشنل پارٹی کی سابق رہنما کا مزید کہنا تھا کہ، ’وہ سیاسی جماعت کو نئے سرے سے منظم کریں گی جسمیں اسفند یار ولی کا کوئی کردار نہیں ہوگا کیونکہ اسفند یار ولی نے پارٹی کارکنان کو مایوس کر دیا ہے‘۔

بیگم نسیم ولی خان کے بقول، ’حالیہ انتخابات میں شکست سے اے این پی اپنی ساکھ کھو چکی ہے‘۔ مگر بیگم نسیم کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کو نئی بنیادوں پر قائم کریں گی، وہ بوڑھی ضرور ہیں لیکن ان کا جذبہ جوان ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے اپنی پارٹی کے نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی مدد کریں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG