رسائی کے لنکس

جمعرات کو ٹیلی ویژن فٹیج دکھایا گیا جِس میں دھویں کے سیاہ بادل اُٹھ رہے ہیں اور قریبی عمارات جل کر راکھ ہو رہی ہیں

ایک کار بم دھماکے میں بیروت کے جنوبی مضافات کو شدید نقصان پهنچا ہے، جہاں لبنان کے دہشت گرد گروپ، حزب اللہ کی مضبوط نفری موجود ہے۔

جمعرات کو ٹیلی ویژن فٹیج دکھایا گیا جِس میں دھویں کے سیاہ بادل اُٹھ رہے ہیں اور قریبی عمارات جل کر راکھ ہو رہی ہیں۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 14افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ دھماکہ بیر العابد کو رئیز ہمسائے سے علیحدہ کرنے والی سڑک کے ساتھ والے مقام پر ہوا، جو زیادہ تر شیعہ آبادی والا علاقہ ہے، اور جہاں حزب اللہ کو مضبوط حمایت حاصل ہے۔

گذشتہ ماہ اِسی علاقے میں ہونے والے ایک بم حملے میں 50سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG