رسائی کے لنکس

بیلارس میں لڑاکا طیارے کو حادثہ، دو پائلٹ ہلاک


بیلارس میں لڑاکا طیارے کو حادثہ، دو پائلٹ ہلاک
بیلارس میں لڑاکا طیارے کو حادثہ، دو پائلٹ ہلاک

بیلارس میں عسکری حکام نے بتایا ہے کہ ایک لڑاکا طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

ایک ترجمان کے مطابق طیارے کو یہ حادثہ جمعرات دیر گئے بارانووچی نامی علاقے کے قریب نچلی پرواز کی مشق کے دوران پیش آیا اور پائلٹوں نے زمین پر جانی نقصانات سے بچنے کے لیے اس کا رُخ آبادی والے علاقے کے بجائے جنگلات کی طرف موڑ دیا تھا۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG