رسائی کے لنکس

پچاس سالہ عورت کوبرسلز کی عدالت میں دہشت گردی کی سزا


پچاس سالہ عورت کوبرسلز کی عدالت میں دہشت گردی کی سزا
پچاس سالہ عورت کوبرسلز کی عدالت میں دہشت گردی کی سزا

بلجیئم میں ایک عدالت نے ایک پچاس سالہ عورت کو القاعدہ دہشت گرد اڈے کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ القاعدہ کا یہ مرکز افغانستان میں لڑنے کے لئے جنگ جو بھرتی کرتا ہے۔

اس عورت کے علاوہ، جس کا نام ملکہ الاروُد ہے، سات دوسرے افراد کو بھی برسلز کی عدالت نے الزام ثابت ہونے کے بعد 40 ماہ سے آٹھ سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔ نویں ملزم کو بری کر دیا گیا۔

2008 میں یورپی یونین کی سربراہ کانفرنس سے ایک روز پہلے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے ایک سلسلے میں جو گرفتاریاں ہوئی تھیں، یہ اسی کی ایک کڑی ہے۔

الاروُد انٹرنیٹ پر اپنی ان تحریروں کے باعث جانی جاتی ہے جو عسکریت پسندوں کے حق میں ہوتی ہیں۔ الارود کا شوہر خود کش بمبار تھا اور 2001 میں طالبان مخالف افغان لیڈر احمد شاہ مسعود کی ہلاکت کا ذمہ دار تھا۔

XS
SM
MD
LG