رسائی کے لنکس

برلن ٹرک حملہ، آینگلا مرکل کے لیے انتخابی مشکلات پیدا کر سکتا ہے


برلن کی کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے کے بعد کا منظر۔ اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے تھے۔ 19 دسمبر 2016
برلن کی کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے کے بعد کا منظر۔ اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے تھے۔ 19 دسمبر 2016

یورپ بھر کے لیڈر مرکل کی پالیسیوں کے مقدر پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جن کی شخصیت نرم مزاجی اور بردباری اور مغربی اعتدال پسند اقدار کی حامی کے طور پر سامنے آئی تھی۔

جرمنی کی چانسلرآینگلا مرکل کو، جو اپنے عہدے کی چوتھی مدت کےلیے انتخابات میں حصہ لیں گی، معلوم ہے کہ یہ انتخاب ان کے مشکل ترین ثابت ہو سکتا ہے۔ اور کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملہ، ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے ۔

ان کے مخالفین، جو پہلے ہی تارکین وطن کو قبول کرنے پر مرکل کی مخالفت کررہے تھے، حکام کی جانب سے کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہونے والے 12 افراد کی ذمہ داری مرکل کے کندھوں پر ڈال رہے ہیں ۔

پیر کے روز ہونے والے حملے نے آینگلا مرکل اورباویریا کے قدامت پسند اتحادیوں کے درمیان کشیدگی کو پھر سےہو ا دی ہے اور وہ جرمنی میں نئے آنے والوں کی تعداد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ووٹوں کے حصول کے لیے ان کی حمایت بڑی اہم ہے۔

یورپ بھر اور یورپ سے باہر کے لیڈر مرکل کی پالیسیوں کے مقدر پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جن کی شخصیت نرم مزاجی اور بردباری اور مغربی اعتدال پسند اقدار کی حامی کے طور پر سامنے آئی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں اب بھی ان کے لیے بڑی حمایت موجود ہے اور وہ ستمبر کے انتخابات کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔

جرمنی میں پارلیمنٹ کے انتخابات سے پہلے موسم بہار میں تین ریاستی انتخابات ہونے ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ اہم انتخاب مئی میں شمالی ویسٹ فالن کا ہے جو سب سے گنجان آباد ریاست ہے۔

تاہم تجزیہ کاروں کا کہناہ ے کہ مرکل انتخابي سال کی الیکشن مہم کے دوران قدامت پسندوں کے درمیان اتحاد قائم رکھ سکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG