رسائی کے لنکس

دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز رواں ماہ سے


دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز رواں ماہ سے
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز رواں ماہ سے

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے ایک بڑے منصوبے دیامیر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز 18 ستمبر سے شروع ہو جائے گا۔

اُنھوں نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم سمیت بجلی کی پیدوار بڑھانے کے دیگر منصوبوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

گلگت بلتستان میں تعمیر کیے جانے والے بھاشا ڈیم سے 4500 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ یہ ڈیم نا صرف پانی ذخیرہ کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہو گا بلکہ تعمیراتی کام کے آغاز کے بہت سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور مسئلے پر قابو پانے کے لیے پہلے سے موجود بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس کی استعداد کار بڑھانے کے علاوہ پڑوسی ممالک سے بھی گیس اور بجلی درآمد کرنے کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG