رسائی کے لنکس

برما کی نظربند لیڈر کے لیے جمہوریت کا ایوارڈ


برما کی سیای رہنما آن سان سوچی پہلی شخصیت ہیں جنہیں پاکستان نے جمہوریت کے فروغ کے لیے اُن کی کوششوں کے اعتراف میں بے نظیر بھٹو شہید ایوارڈ دیا ہے۔

انھیں یہ حکمران پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی قائد اور ملک کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی یاد میں دیا ہے جنہیں دسمبر 2007 ء میں قتل کردیا گیا تھا۔

سوچی کو دیے جانے والے ایوارڈ کے ساتھ دیے گیے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ برما کی سیاسی لیڈر کو یہ ایوارڈ کئی سالوں تک حراست اور گھر میں نظر بند رہنے کے باوجود آمریت کے خلاف جدوجہد کے صلے میں دیا گیا ہے۔

آن سان سوچی ان دنوں بھی گھر میں نظربند ہیں اور ان پر کڑی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اُن کی جماعت ، نیشنل لیگ برائے جمہوریت برما میں 1990ء میں ہونے والے آخری انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار ہو ئی تھی لیکن فوجی حکمرانوں نے اُنھیں اقتدار منتقل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG