رسائی کے لنکس

بائیڈن کی فلسطینی صدر سے ملاقات، آباد کاری کے اسرائیلی منصوبے کی مذمّت


بائیڈن کی فلسطینی صدر سے ملاقات، آباد کاری کے اسرائیلی منصوبے کی مذمّت
بائیڈن کی فلسطینی صدر سے ملاقات، آباد کاری کے اسرائیلی منصوبے کی مذمّت

متنازع مشرقی یروشلم میں تعمیری منصوبہ اسرائیلی فلسطینی امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی راہ میں حائل ہے: بائیڈن

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے یہودیوں کی آباد کاری کے اسرائیلی منصوبوں کی مذمّت کی ہے اور فلسطینیوں کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ ایک ایسے فلسطینی ملک کی تشکیل کے عزم پر قائم ہے جو برقرار رہنے کے قابل ہو۔

بائیڈن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ متنازع مشرقی یروشلم میں رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے لیے اسرائیل کے منصوبے سے اُس اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے، جس کی اسرائیلی فلسطینی امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ضرورت ہے۔

نائب صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطینی ایک ایسے خود مختار ملک کے مستحق ہیں، جس کی علاقائى حدود میں کوئى رکاوٹ نہ ہو۔
بائیڈن نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رملّہ میں فلسطینی صدرمحمود عباس کے ساتھ دو گھنٹے تک مذاکرات کیے ۔

نائب صدر اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ امن مذاکرات شروع کرانے کے لیے اس ہفتے مشرقِ وسطیٰ پہنچے ہیں۔
بائیڈن نے منگل کے روز یروشلم میں اسرائیلی لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔ اور اُسی دن اسرائیل کے وزیرِ داخلہ نے متنازع مشرقی یروشلم میں یہودی آبادکاروں کے لیےایک ہزار 600 رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ مشرقی یروشلم مستقبل میں اُن کے ملک کا دارالحکومت ہوگا۔

XS
SM
MD
LG