رسائی کے لنکس

جو بائیڈن یوکرین پہنچ گئے


یوکرین کے تنازعے کے آغاز کے بعد سے جو بائیڈن کا دورہ ِ یوکرین کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن دو روزہ دورے پر یوکرین پہنچ گئے ہیں۔

امریکی نائب صدر یوکرین کے قائم مقام صدر اور وزیر ِاعظم سے یوکرین کے حالات پر مذاکرات کریں گے جو کہ گذشتہ ہفتے جینیوا میں ہونے والے معاہدے کے باوجود ابتری کا شکار ہیں۔ خاص طور پر یوکرین کے مشرقی حصے میں کشیدگی تاحال برقرار ہے۔

یوکرین کے تنازعے کے آغاز کے بعد سے جو بائیڈن کا دورہ کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے۔

اوباما انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق، ’نائب صدر بائیڈن اس لیے یوکرین جانا چاہتے تھے تاکہ وہ یوکرین کو یہ بتا سکیں کہ امریکہ یوکرین میں جمہوریت کی بقاء چاہتا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ یوکرین میں امن و اتحاد قائم ہو‘۔

توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی نائب صدر گذشتہ ہفتے جینیوا میں یوکرین کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے نفاذ پر بھی زور دیں گے۔

امریکی نائب صدر اپنے دو روزہ دورے کے دوران یوکرین کے لیے توانائی اور معیشت کے حوالے سے امریکی امداد کا بھی اعلان کریں گے۔
XS
SM
MD
LG