رسائی کے لنکس

بائیڈن کا دورہٴبھارت، معاشی و تجارتی امور سرِفہرست


ایجنڈا میں چار کلیدی موضوع، معیشت اور تجارتی امور، توانائی اور ماحولیات کی تبدیلی، دفاعی اور علاقائی تعاون کے وسیع تر معاملات شامل ہوں گے: میڈیا رپورٹس

امریکی نائب صدر، جو بائیڈن بھارت کے چار روزہ دورے پر پیر کو نئی دہلی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ بھارت کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جِن میں صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم من موہن سنگھ شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایجنڈا میں چار کلیدی موضوع، معیشت اور تجارتی امور، توانائی اور ماحولیات کی تبدیلی، دفاعی اور علاقائی تعاون کے وسیع تر معاملات شامل ہیں۔

دورے میں اُن کی بیگم، جِل بھی اُن کے ہمراہ ہوں گی۔

اطلاعات کے مطابق،
اُن کی تمام ملاقاتیں 23جولائی کو رکھی گئی ہیں، جِن کے اختتام پر اُن کے بھارتی ہم منصب اُنھیں ایک پُر تکلف عشائیہ دیں گے۔

نائب صدر کے طور پر یہ اُن کا بھارت کا پہلا دورہ ہے، جب کہ سینیٹر کی حیثیت سےوہ 2008ء میں بھارت کا دورہ کر چکے ہیں۔

وہ بھارتی نائب صدر حامد انصاری اور حزب اختلاف کی قائد، سشما سوارج سے بھی بات چیت کریں گے۔

اپنے دورے کے آغاز پر وہ نئی دہلی میں گاندھی کے یادگار میوزیئم جائیں گے، جہاں وہ قوم کے قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

چوبیس اور 25جولائی کو وہ ممبئی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کاروباری شخصیات سے ملیں گے اور ممبئی اسٹاک ایکسچینج کے ارکان سے ایک پالیسی خطاب کریں گے۔

وہ 25جولائی کو سنگاپور کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG