رسائی کے لنکس

بلال پٹیل ۔۔۔ ایک ’خاص‘ فنکار


بلال پٹیل پیدائشی طور پر نابینا ہیں اور دیکھ نہیں سکتے۔۔۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا اور ایک عام انسان کی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں اور اپنے فنی سفر سے بہت مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔۔۔

واشنگٹن ۔۔۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے بلال پٹیل کا نام آج ان کے فن کی بدولت پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک بھی جانا جاتا ہے۔۔۔ وہ بھارت کے معروف گلوکار مکیش کے گائے ہوئے گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔۔۔ اسی فن کی وجہ سے انہیں نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ِ ملک بھی پذیرائی حاصل ہوئی اور وہ اکثر بیرون ِ ملک شوز کے لیے جاتے رہتے ہیں۔

مگر بلال پٹیل کو محض ان کا انداز اور فن ہی قابل ِ قدر نہیں بناتا بلکہ اس فنکار کی ایک اور خوبی بھی ہے۔۔۔ بلال پٹیل پیدائشی طور پر نابینا ہیں اور دیکھ نہیں سکتے۔۔۔ اس کے باوجود، انہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا اور ایک عام انسان کی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں اور اپنے فنی سفر سے بہت مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔۔۔

مدیحہ انور نے گذشتہ دنوں بلال پٹیل سے ایک ملاقات کی اور ان سے ان کی زندگی اور فن کے بارے میں گفتگو کی۔۔۔ اس وڈیو میں ملاحظہ کیجیئے۔۔۔

XS
SM
MD
LG