رسائی کے لنکس

بل کلنٹن ہسپتال سے فارغ ہو گئے


سابق امریکی صدر بل کلنٹن نیویارک کے ایک ہسپتال میں دل کے مرض میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اب ہسپتال سے فارغ ہو گئے ہیں۔ ان کے دل کی ایک شریان بند ہو گئی تھی۔

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ انھوں نے جمعرات کے روز کلنٹن کے دل کی شریان میں دو سٹنٹ ڈالے ہیں۔ بل کلنٹن کو گذشتہ دنوں چھاتی میں تکلیف کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کلنٹن کے ڈاکٹر ایلن شوارٹس نے کہا ہے کہ سابق صدر کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، اور نہ ہی ان کے دل کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔ شوارٹس نے کہا کہ یہ سارا عمل بہت سہولت سے طے پایا اور کلنٹن کے جلد رو بہ صحت ہونے کے امکانات بہت روشن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کلنٹن اب چل پھر سکتے ہیں۔

سابق صدر کلنٹن کی 2004ء میں بائی پاس سرجری ہو چکی ہے۔
امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بل کلنٹن کی اہلیہ اور امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے سعودی عرب اور قطر کا دورہ مؤخر کر دیا ہے اور اب وہ جمعے کی بجائے ہفتے کے دن جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG