رسائی کے لنکس

میکسیکو کے کارلوس سلم دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے


ایک حالیہ جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میکسیکو ٹیلی کمیونیکشن کے مالک کارلوس سلم اس وقت دنیا کے اس وقت دنیا کی امیرترین شخصیت ہیں۔

خبررساں ادارےبلوم برگ بزنس نیوز نے پیر کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کی مرتب کردہ دنیا کی20 امیرترین شخصیات میں اب میکسیکو کے72 سالہ سلم پہلے درجے پر ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 68 ارب ڈالرسے زیاد ہے۔

لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی حقیقی دولت میں نمایاں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اور گذشتہ جمعے کو ان کی دولت میں 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زیادہ کمی دیکھی گئی تھی۔

میکسیکو کی امریکی موول کمپنی پر سلم کا کنٹرول ہے ۔ اس کمپنی کا شمار دنیا کی ٹیلی مواصلات کی سب سے نمایاں کمپنیوں میں کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارکوس سلم اب دنیا کی دوامیرترین شخصیات بل گیٹس اور ویرن بوفٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دولت مندوں کی فہرست میں سب سے اوپر آگئے ہیں۔

بل گیٹس مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی کے بانی اور مالک ہیں جب کہ 80 سالہ سرمایہ کار ویرن بوفیٹ کی ملکیت میں برک شائر ہیتھ وے کمپنی ہے۔

بلوم برگ کا کہناہے کہ بل گیٹس کی دولت کا اندازہ 62 ارب ڈالر جب کہ بوفیٹ کا سرمایہ 44 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

خبررساں ادارے کا کہناہے کہ سویڈن کے سرمایہ دار اینگوئر کامپرڈ جو کہ فرنیچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی چین آئی کیا گروپ کے مالک ہیں اور پرتعیش منصوعات تیار کرنے والی پیرس کی سب سے بڑی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برناڈ ارنلٹ ، دونوں کی دولت کا تخمینہ 42 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور امارت میں وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔

دنیا کے 20 امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچ کاتعلق یورپ، تین کا ایشیاء دوکا لاطینی امریکہ اور ایک کا کینیڈا سے ہے۔

XS
SM
MD
LG