رسائی کے لنکس

ارب پتی امریکیوں کا اپنی نصف دولت خیرات کرنے کا اعلان


امیری میں پلے بڑھ ان افراد نے اس بات کا اعلان امریکا کے معروف سرمایہ کار وارین بفیٹ اور مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کی جانب سے شروع کی گئی اس خصوصی مہم میں کیا۔ اس مہم کا آغاز جون میں ہوا تھا۔ مہم کو ، گی ونگ پلیج، کا نام دیا گیا ہے

امریکا کے چالیس امیر ترین خاندانوں اور دولت مندوں نے اپنی دولت کا کم از کم نصف حصہ خیرات میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان چالیس دولت مندوں میں 30 کروڑ پتی افرادبھی شامل ہیں۔
امیری میں پلے بڑھ ان افراد نے اس بات کا اعلان امریکا کے معروف سرمایہ کار وارین بفیٹ اور مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کی جانب سے شروع کی گئی اس خصوصی مہم میں کیا۔ اس مہم کا آغاز جون میں ہوا تھا۔ مہم کو
، گی ونگ پلیج، کا نام دیا گیا ہے ۔ مہم کا مقصدامریکی دولت مندو ں کو اس بات کی ترغیب دینا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ہی یا بعد ازمرگ اپنی دولت کار خیر یا نیک کاموں کے لئے مختص کردیں۔
اچھے کاموں کے لئے اپنی دولت کو مختص کرنے والے چالیس افراد میں بفیٹ نے پہل کی ۔ پھر ایک کے بعد ایک بڑے سے بڑا دولت مند اس مہم میں شامل ہوتا چلا گیا۔ پھر نیویارک کے مئیر بائیکل بلوم برگ، میڈیا کا جانا مانا نام ٹیڈ ٹرنر، تیل جیسی مہنگی معدنیات کے ارب پتی تاجر بون پکینس اور فلم اسٹار وار کے ہدایت کار جارج لوکس بھی ان لوگوں میں شامل ہوگئے جنہوں نے دنیا میں بھلائی کو عام کرنے کے لئے اپنی دولت عطیہ کرنے کا وعدہ کیا۔
بفیٹ اور گیٹس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد کسی خاص مقصد کے لئے پیسہ اکھٹا کرنا نہیں تھا بلکہ اس کا مقصدلوگوں میں خیرات کرنے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔
رواں سال امریکی جریدے فوربس نے بل گیٹس کو دنیا کا دوسرا امیر ترین فرد قرار دیا تھا۔ فوربس نے ان کے اثاثوں کی مالیت تریپن بلین ڈالر بتائی تھی۔ امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرا نمبر بفیٹ کا تھا اور ان کے اثاثے 47 بلین ڈالر بتائے گئے تھے۔ سن دوہزار چھ میں بفیٹ نے اپنی دولت میں سے ایک خطیر رقم بل گیٹس فاوٴنڈیشن اور دیگر چار چیئریٹی تنظیموٕں کو عطیہ کی تھی۔
دی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاوٴنڈیشن نے دنیا بھر میں غربت، بیماری کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے اربوں ڈالر اکھٹا کئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG