رسائی کے لنکس

بن لادن کا کرسمس کے روز حملے کی ناکام کوشش کی ذمّے داری کا دعویٰ


بن لادن کا کرسمس کے روز حملے کی ناکام کوشش کی ذمّے داری کا دعویٰ

بن لادن کا کرسمس کے روز حملے کی ناکام کوشش کی ذمّے داری کا دعویٰ

جب تک امریکہ اسرائیل کی مدد کرتا رہے گا، القاعدہ کے حملے جاری رہیں گے؛ پیغام

عرب ٹیلی ویژن نیٹ ورک الجزیرہ نے، اُس کے کہنے کے مطابق، دہشت گرد گروپ القاعدہ کے لیڈر اوسامہ بن لادن کاایک نیاریکارڈ شدہ صوتی پیغام نشر کیا ہے، جس میں اُس نے کرسمس کے روز امریکہ میں ایک مسافر بردار طیارے کو بم سے تباہ کرنے کی ایک ناکام کوشش کی ذمّے داری کا دعویٰ کیا ہے۔

اتوار کو نشر ہونے والے اس پیغام میں بن لادن نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ اسرائیل کی مدد کرتا رہے گا، امریکہ کے خلاف القاعدہ کے حملے جاری رہیں گے۔

اُس نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی غیر محفوظ ہیں، امریکہ کے لیے کوئى سلامتی نہیں ہوگی۔

وہائیٹ ہاؤس کے مُشیر ڈیوڈ ایکسل روڈ نے اتوار کے روز سی این این ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ اس پیغام میں “ وسیع پیمانے پر بے گناہ لوگوں کے قتلِ عام کا ایک کھوکھلا جواز” پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتا کہ یہ پیغام، بن لادن ہی کی آواز میں ہے۔ لیکن یہ اُس سے منسوب گذشتہ ریکارڈ شدہ بیانات سے مِلتا جُلتا ہے۔

25دسمبر کو کرسمس کے دن نائجیریا کے 23سالہ عمر فاروق عبد المطلب نے امریکہ جانے والے ایک ایسے مسافر بردار طیارے میں، جس میں تقریباً 300 لوگ سوار تھے، اُس وقت دھماکا کرنے کی کوشش کی تھی جب طیارہ ڈیٹرائیٹ میں اُترنے والا تھا۔

یمن میں قائم جزیرہ نما عرب میں القاعدہ نامی گروپ پہلے ہی اُس ناکام حملے کی ذمّے داری کا دعویٰ کرچکا ہے۔

XS
SM
MD
LG