رسائی کے لنکس

بن لادن کی آخری رسومات اسلامی طریقے سے ادا کی گئیں، امریکہ


امریکی فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی لاش کو سمندر برد کیے جانے سے قبل اسلامی طریقے کے مطابق ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

پیر کے روز 'پینٹاگون' میں بریفنگ دیتے ہوئے ایک سینئر امریکی فوجی اہلکار نے کہا کہ اسامہ کی لاش کوغسل دینے کے بعد امریکی بحری جہاز 'یو ایس ایس کارل ونسن' پر منعقدہ ایک تقریب میں سفید کفن دیا گیا۔

اہلکار کے بقول تقریب کے دوران جہاز پر موجود ایک فوجی افسر کی جانب سے بن لادن کے جسدِ خاکی پر مذہبی کلمات کی تلاوت کی گئی جنہیں عربی سے انگریزی میں ترجمہ کیا گیا تھا۔ تقریب کے بعد لاش کو ایک بیگ میں ڈال کر سمندر کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے بن لادن کی لاش کو سمندر برد کیے جانے کی خبر نشر ہونے کے بعد کئی مذہبی رہنمائوں نے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر اسلامی قرار دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG