رسائی کے لنکس

’بلیک بیری‘ کمپنی کی فروخت منسوخ


ایک وقت تھا کہ بلیک بیری سمارٹ فون صنعت کا ایک نمایاں نام تھا، جو امریکی مارکیٹ کے آدھے حصے پر چھائی رہی۔ تاہم، اب وہ دنیا بھر کی مارکیٹ کے صرف ایک چھوٹے سے حصے کی مالک ہے، جو جولائی سے ستمبر کے عرصے میں صرف ایک فی صد کی شرح کے برابر تھی

’بلیک بیری‘، جو کسی وقت سمارٹ فون مارکیٹ کا ایک بہت بڑا نام ہوا کرتا تھا، کمپنی کی فروخت کے بارے میں اپنا ارادہ ترک کردیا ہے۔

کینیڈا کی ٹیکنالوجی کی اِس فرم نے اگست میں بتایا تھا کہ کمپنی کو چار ارب 70 کروڑ ڈالر میں ’فیرفیکس فائننشل ہولڈنگز‘ کو فروخت کیا جائے گا۔ لیکن، فیرفیکس کو خریداری کے لیے درکار رقم اکٹھی کرنے میں خاصی دشواری درپیش رہی۔

اس کے برعکس، پیر کے روز بلیک بیری نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے وہ ایک ارب ڈالر کی رقم جمع کرے گی، جس میں سے ایک چوتھائی رقم فیرفیکس کی طرف سے اکٹھی ہوگی۔ ساتھ ہی، بیلک بیری نے کہا کہ وہ منتظم اعلیٰ، تھورسٹن ہائنس کو تبدیل کر رہی ہے، جب کہ ڈیٹابیس سافٹ وییر کمپنی کے سابق سربراہ، جان چین کو قائم مقام سربراہ نامزد کیا جا رہا ہے۔

سمارٹ فون کی صنعت میں بلیک بیری ایک نمایاں نام رہا ہے، جو کسی وقت امریکی مارکیٹ کے آدھے حصے پر قابض تھی۔

تاہم، اب وہ دنیا بھر کی مارکیٹ کے صرف ایک چھوٹے سے حصے کی مالک ہے، جو کہ جولائی سے ستمبر کے عرصے میں صرف ایک فی صد کی سطح تھی۔


ادھر، ’اسٹریٹجی انالٹکس‘ گوگل کے اینڈرائڈ سافٹ ویر پر چلتا ہے۔ کمپنی کےحالیہ اسٹریٹجک تجزیوں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں فروخت ہونے والے مابائل سیٹوں کے مقابلے میں ان سمارٹ فونز کی تعداد 81 فی صد سے بھی زیادہ ہے، اور تیسری چوتھائی کے دوران 20 کروڑ سے زائد سمارٹ فون فروخت ہوئے۔ ایپل کے حصے میں 13 فی صد جب کہ مائکروسافٹ کے حصے میں چار فی صد حصے پر دعوے دار رہے۔
XS
SM
MD
LG