رسائی کے لنکس

بلیک بیری پاکستان میں اپنے آپریشنز جاری رکھے گی


پی ٹی اے نے جولائی میں کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسے بلیک بیری انٹر پرائز سروسز تک رسائی دے جو ای میل اور ایس ایم ایس پیغامات کو خفیہ بناتی ہے تاکہ انہیں کوئی اور نہ پڑھ سکے۔

فون ساز کمپنی بلیک بیری کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے صارفین کی معلومات تک رسائی کا مطالبہ واپس لینے کے بعد اس نے پاکستان میں اپنے آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلیک بیری نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ یکم دسمبر سے پاکستان میں اپنے آپریشنز ختم کر رہی ہے مگر بعد میں مواصلات کی نگرانی کے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اپنے فیصلے کو مؤخر کرنے کی درخواست کے بعد کمپنی نے مزید ایک ماہ تک پاکستان میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل بلیک بیری کمپنی کو بھارت، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور انڈونیشیا میں بھی اس قسم کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔

’پی ٹی اے‘ نے جولائی میں کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسے بلیک بیری انٹر پرائز سروسز تک رسائی دے جو ای میل اور ایس ایم ایس پیغامات کو خفیہ بناتی ہے تاکہ انہیں کوئی اور نہ پڑھ سکے۔

جمعرات کو بلیک بیری نے کہا کہ وہ حکومت کو اس سروس تک رسائی فراہم نہیں کرے گی۔

XS
SM
MD
LG