رسائی کے لنکس

ٹوکیو کے قریب امریکی فوجی اڈے کے ایک گودام میں دھماکا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

فوج کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے میں ایک گودام میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔

فوج کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم اڈے پر موجود فائر فائٹرز نے فوری طور پر جائے آگ پر قابو پا لیا تاکہ اس کے شعلے دوسری عمارتوں تک نہ پھیلیں۔

جاپان کے آگ بجھانے والے عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ اس عمل میں اُس وقت تک حصہ نہیں بنیں گے جب تک اُنھیں یہ نہیں معلوم ہو جاتا کہ گودام میں کیا چیز موجود تھی۔

ٹوکیو کے جنوب میں واقع ساگامی آرا کے علاقے کے مکینوں نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے دس منٹ تک مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنی اور بارود کی بو کو محسوس کیا۔

XS
SM
MD
LG