رسائی کے لنکس

کوئٹہ: بم دھماکے میں دو ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

دھماکا ریموٹ کنڑول سے اس وقت کیا گیا جب وہاں سے فرنٹئیر کور ’ایف سی‘ کی گاڑی گزر رہی تھی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگل کو بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ائیر پورٹ روڈ پر کھڑی ایک سائیکل میں نصب بارودی مواد میں دھماکا ریموٹ کنڑول سے اس وقت کیا گیا جب وہاں سے فرنٹئیر کور ’ایف سی‘ کی گاڑی گزر رہی تھی۔

دھماکے سے ایف سی اور قریب کھڑی دوسری گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایف سی کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG