رسائی کے لنکس

مصر: یہودی عبادت گاہ میں دھماکے کی کوشش ناکام


مصری عہدے داروں نے کہاہے کہ اتوار کے روز دار الحکومت قاہرہ میں ایک شخص نے ایک یہودی عبادت گاہ میں دھماکے کی کوشش کی ۔ جس سے آگ بھڑکی لیکن کسی کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔

عہدے داروں کاکہنا ہے کہ حملہ آور ایک ہوٹل میں گیا جو یہودی عبادت گاہ کے سڑک پارواقع ہے۔

اس نے ہوٹل کی کھڑکی سے اپنا سوٹ کیس عبادت گاہ میں پھینک دیا تھا۔ سوٹ کیس میں اس کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ پٹرول کے کئی ڈبے بھی تھے ۔

یہ یہودی عبادت گاہ اندرون شہر واقع ہے ۔

وہ شخص جائے واقعہ سے فرار ہو گیا ہےا ور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اسے تلاش کر رہی ہے ۔

2009ء میں ایک مصروف سیاحتی علاقے میں خام بم دھماکے میں ایک فرانسیسی سیاح ہلاک ہوگیاتھا۔

XS
SM
MD
LG