رسائی کے لنکس

صومالیہ: دھماکے میں تین افراد ہلاک


صومالیہ کے دارالحکومت میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک دھماکے میں، جس سے شورش پسند گروپ الشباب کے کنٹرول کا علاقہ لرز کررہ گیا، کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقدیشو کے رہائشیوں نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی رات حمر جدید کے علاقے میں دھماکے کی ایک بہت بلند آواز سنی تھی۔ الشاب فورسز نے علاقے کو سیل کرکے گلی میں پڑی ہوئی تین نعشیں اٹھالیں۔

اسلام پسند گروپ نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا تھا یا اس کا ہدف کون تھا۔

صومالیہ کی عبوری حکومت کئی ہفتے قبل دارالحکومت میں شورش پسندوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کرچکی ہے۔ تین سال کی شورش کے بعد شہر کے بڑے حصے الشباب اور ایک دوسرے گروپ حزب الاسلام کے قبضے میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG