رسائی کے لنکس

سوات میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی


سوات: دھماکے کے ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

سوات: دھماکے کے ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ایک اہلکار قیوم شاہ نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ دھماکا ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

وادی سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقے تختہ بند میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ 65 سے زائد افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکا علاقے کی ایک مسجد کے ساتھ قائم تبلیغی مرکز کی عمارت میں ہوا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ دھماکا گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔

لیکن بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ایک اہلکار قیوم شاہ نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ دھماکا ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

ایک اور اہلکار اختر حیات نے بھی دھماکا ڈیوائس کے ذریعے کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کے وقت وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

زخمیوں کو سوات کے 'سیدو شریف اسپتال' منتقل کردیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وادی سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں تین سال قبل فوج نے طالبان شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر کے امن بحال کرایا تھا لیکن اب بھی ان علاقوں میں پرتشدد واقعات دیکھنے میں آتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG