رسائی کے لنکس

نوشہرہ: دستی بم حملے میں سکیورٹٰی اہلکاروں سمیت 10 زخمی


(فائل فوتو)
(فائل فوتو)

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور رسالپور چھاؤنی کے گیٹ نمبر تین پر دستی بم پھینکنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں منگل کو دستی بم حملے میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور رسالپور چھاؤنی کے گیٹ نمبر تین پر دستی بم پھینکنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ملک کے شمالی مغرب میں گزشتہ چار دنوں کے دوران دہشت گردوں کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔

گزشتہ ہفتہ کی شب خیبرپختون خواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے ہوائی اڈے پر 10 دہشت گردوں نے راکٹوں اور بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کیا تھا، جب کہ پیر کی صبح قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG