رسائی کے لنکس

بغداد تین بم دھماکوں میں 11 ہلاک

  • ب

عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیرکے روز تین بم دھماکوں میں 11 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکا شہر کے ایک اہم ہوٹل کے مرکزی داخلی دروازے پر ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ہرطر ف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے اس اہم ہوٹل میں گذشتہ کچھ سالوں سے صرف بڑ ی کمپنیوں کے دفاتر ہی واقع تھے اور اُنھی سے وابستہ لوگ یہاں رہتے تاہم ایک سال قبل دوسرے ممالک سے بغداد آنے والوں کے لیے اس ہوٹل کو کھولا گیا تھا۔

دوسرا دھماکا بھی ایک ہوٹل کے قریب ہی ہوا جسے حکومت کے زیراہتمام اجلاسوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیسر ا دھماکا شہر کے وسط میں ایک یونیورسٹی کے قریب ہوا تاہم اُس کی مزید تفصیلات فوری طور پرسامنے نہیں آئی ہیں ۔

بغداد میں گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بظاہر امن تھا اور عراقی دارالحکومت میں اس سے قبل ایک بڑا بم دھماکا آٹھ دسمبر کو ہوا تھا جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG