رسائی کے لنکس

کراچی: دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین دہشت گرد ہلاک


ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خودکش حملہ آور تھے جو جمعرات کی رات دھماکا خیز مواد دو موٹر سائیکلوں پر رکھ کر نامعلوم ہدف کی جانب لے جا رہے تھے

کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر ایم پی آر کالونی کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خودکش حملہ آور تھے جو جمعرات کی رات دھماکا خیز مواد دو موٹر سائیکلوں پر رکھ کر نامعلوم ہدف کی جانب لے جارہے تھے کہ دھماکہ خیر مواد راستے میں ہی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم، واقعے میں کسی اور کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی غربی عرفان بلوچ اور ڈی آئی جی ضلع غربی جاوید عالم اوڈھو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تینوں افراد دہشت گرد تھے جو دھماکے خیز مواد ہدف تک لے جانے کی کوشش میں تھے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر کسی اور قسم کے دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے امکان کوختم کرنے کے لئے اطرافی جگہ کا مکمل معائنہ بھی کیا۔

پاکستان میں جمعرات کا دن بھی دہشت گردی کی وارداتوں سے نہ بچ سکا۔ ملک کے چار میں سے تین صوبوں کے اہم ترین شہروں لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر چھ افراد ہلاک اور 50زخمی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG