رسائی کے لنکس

وٹنی ہوسٹن کی اکلوتی بیٹی انتقال کر گئیں


کرسٹینا براؤن

کرسٹینا براؤن

اس سال فروری میں آپریشن کے ذریعے ان کی سانس کی نالی تبدیل کی گئی تھی لیکن باتھ ٹب سے نکالے جانے کے بعد سے وہ مستقل کوما کا شکار ہی رہیں۔

معروف آنجہانی امریکی گلوکارہ وٹنی ہوسٹن اور آر اینڈ بی گلوکار بوبی براؤن کی اکلوتی بیٹی کرسٹینا براؤن 22 سال کی عمر میں اتوار کو انتقال کر گئیں۔

ان کے خاندان کی نمائندہ کرسٹین فوسٹر کا کہنا ہے کہ،" بوبی کرسٹینا براؤن کا انتقال 26 جولائی کو ہوا اور اس وقت ان کے خاندان کے افراد ان کے پاس موجود تھے، بالاآخر وہ اپنے خدا کے ہاتھوں میں پرسکون ہے۔ ہم گزشتہ چند ماہ کے دوران ہر ایک کی بے پناہ محبت اور مدد کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔"

پولیس کا کہنا ہے کہ کرسٹینا 31 جنوری کو انٹلانٹا کے ایک قصبے میں واقع گھر کے باتھ ٹب میں اوندھے منہ بے ہوش پائی گئی تھیں۔ وہ یہاں نک گورڈن کے ساتھ رہ رہی تھی جنہیں وہ اپنا شوہر بتاتی تھیں۔ پولیس کی ایک رپورٹ میں اسے "ڈوبنے" کا واقعہ قرار دیا گیا۔

اس سال فروری میں آپریشن کے ذریعے ان کی سانس کی نالی تبدیل کی گئی تھی لیکن باتھ ٹب سے نکالے جانے کے بعد سے وہ مستقل کوما کا شکار ہی رہیں۔

ان کی والدہ وٹنی ہوسٹن بھی فروری 2012 میں لاس اینجلس کے علاقے بیورلے ہلز کے ایک ہوٹل کے کمرے کے باتھ ٹب میں مردہ پائی گئی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی موت بھی حادثاتی طور پر واقع ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG