رسائی کے لنکس

جان بینر اسی ماہ اسرائیل کا دورہ کریں گے


بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوان نمائندگان کے اسپیکر دورے کے منتظر ہیں، جب وہ خطے میں امن اور سلامتی سے متعلق مشترکہ ترجیحات پر گفتگو کریں گے اور امریکہ اور اسرائیل کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے

ریپبلیکن پارٹی سےتعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے اسپیکر، جان بینر، جو اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو کے پکے حامی ہیں، اس ماہ کے آخر میں کانگریس کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ یہ بات اسپیکر کے دفتر نے بتائی ہے۔

اُن کے نمائندے نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اسپیکر اس ماہ کے آخر میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس دورے کے منتظر ہیں، جب وہ خطے میں امن اور سلامتی سے متعلق مشترکہ ترجیحات پر گفتگو کریں گے اور امریکہ اور اسرائیل کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔

کانگریس کے وفد کے ہمراہ بینر کے اس دورے کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، تاہم یہ اسی ماہ ہوگی۔

اس دورے کی باتیں منگل کو منعقد ہونے والے اسرائیلی انتخابات سے پہلے ہو رہی تھیں، جن میں نیتن یاہو نے چوتھی بار فتح حاصل کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے، کہ اس دورے سے متعلق بات مارچ تین کی نیتن یاہو کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس سے خطاب سے بھی پہلے کی جارہی تھی۔

اسی خطاب میں، نیتن یاہو نے انتظامیہ کی کوششوں پر نکتہ چینی کی تھی، جن میں امریکہ بین الاقوامی ساجھے داروں کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کو محدود کرنے سے متعلق سمجھوتا طے کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

اُن کو دورے کا بندوبست، وائٹ ہائوس کو بتائے بغیر کیا گیا تھا، اور اپنی تقریر میں نیتن یاہو نے ایران کے جوہری معاملے پر سمجھوتے کی کوششیں کرنے پر اوباما انتظامیہ پر نکتہ چینی کی تھی۔

بینر کئی بار اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔ اُنھوں آخری بار 2008ء میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG