رسائی کے لنکس

روس: مسافر طیارہ گر کر تباہ، 50 ہلاک


بوئنگ 737 طیارے نے ماسکو سے اڑان بھری تھی جب کہ اس کی منزل قازان شہر تھا۔ مسافر طیارہ قازان پہنچنے پر رن وے سے ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہوا۔

روس کے شہر قازان کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر بوئنگ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

بوئنگ 737 طیارے نے ماسکو سے اڑان بھری تھی جبکہ اس کی منزل تاترستان صوبے کا شہر قازان تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسافر طیارہ قازان پہنچنے پر رن وے سے ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہوا۔

طیارے پر روسی صوبے تاترستان کے صدر کے بیٹے اریک مینخانوف بھی سوار تھے۔

طیارے کی تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تباہی کے بعد طیارے کا ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق تاترستان ائیرلائنز کی فلائٹ ماسکو سے قازان آ رہی تھی مگر طیارے کو رن وے پر اترنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس سے قبل بھی طیارے نے ایک مرتبہ اترنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

ایمرجنسی حکام کے مطابق طیارہ ماسکو سے شام ساڑھے چھ کے لگ بھگ اڑا اور ایک گھنٹے بعد تباہ ہو گیا۔ لیز شدہ طیارہ 23 سال پرانا تھا۔

روس کے وزیر ِ اعظم دیمتری میدیودیو نے اس واقعے کو ’خوفناک سانحہ‘ قرار دیا ہے اور طیارے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG