رسائی کے لنکس

2013ء، دنیا کی مشہور ترین شخصیات پر بننے والی فلموں کا سال


اس سال دنیا کی نامور شخصیات پر بیک وقت کئی فلمیں بنیں۔ جیسے لانگ واک ٹو فریڈم، ڈیانا اور اسٹیو جابس وغیرہ۔ آپ انہیں جیتے جاگتے کرداروں والی حقیقی کہانیاں بھی کہہ سکتے ہیں۔

سال 2013ء کا سورج منگل کے روز آخری مرتبہ طلوع ہوگا۔ ہالی ووڈ فلموں کے حوالے سے اس سال کا جائزہ لیں تو ایک نیا پہلو سامنے آتا ہے۔ اسے اتفاق کہیں یا کچھ اور اس سال دنیا کی نامور شخصیات پر بیک وقت کئی فلمیں بنی ہیں۔ آپ انہیں جیتے جاگتے کرداروں والی حقیقی کہانیاں بھی کہہ سکتے ہیں۔

دسمبر کے شروع میں جنوبی افریقہ کے ہردل عزیز رہنما نیلسن منڈیلا نے اس دنیا سے کوچ کیا اور اتفاق دیکھئے کہ اسی برس ان کی زندگی پر بننے والی فلم ’منڈیلا: لانگ واک ٹو فریڈم‘ بھی دنیا بھر کے لئے توجہ کا مرکز بنی۔

اگرچہ سے شہزادی ڈیانا کی موت کئی سال پہلے ہوئی تھی لیکن سال 2013ء میں ہی ان کی سوانح حیات فلم کی صورت میں سامنے آئی۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والے اسٹیو جابس کی بائیو گرافیکل فلم ’جابس‘ کے بھی خوب چرچے ہوئے۔

بالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کے شانہ بشانہ
سال 2013ء میں اگرہالی ووڈ میں جیتے جاگتے کرداروں پر فلمیں بنیں تو بولی وُوڈ بھی بھلا کب پیچھے رہنے والا تھا۔ یہاں بھی مشہور اولمپیئن ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ اور بھارتی فوجی ’پان سنگھ تومر‘ کے گرد گھومنے والی کہانیوں پر فلمیں بنیں اور کامیاب ہوئیں۔
XS
SM
MD
LG