رسائی کے لنکس

نائجیریا کی فوج نے بوکو حرام کےمضبوط گڑھ پر قبضہ کر لیا


نائجیریا کے صدر محمد بوہاری ۔ فائل فوٹو
نائجیریا کے صدر محمد بوہاری ۔ فائل فوٹو

شمال مشرقی ریاست بورنو میں1300 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے اس جنگل میں فوج کئی مہینوں سے دہشت گردوں کے خلاف کاررائیوں میں مصروف تھی۔

نائجیریا کے صدر نے کہا ہے ان کے ملک کی فوج نے سمبیسا کے جنگل میں بوکو حرام جہادی گروپ کے ایک مضبوط گڑھ پر قبضہ کر لیا ہے۔

صدر بوہاری کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمپ زیرو پر قبضے سے سمبیسا کے جنگل میں بوکو حرام کے دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

شمال مشرقی ریاست بورنو میں1300 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے اس جنگل میں فوج کئی مہینوں سے دہشت گردوں کے خلاف کاررائیوں میں مصروف تھی۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیخو کا کیا بنا اور وہ کہاں ہے۔

بوکو حرام نےسات سال کی مدت میں کئی مہینوں کی خاموشی کے بعد حالیہ کچھ عرصے میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

اس شورش کے نتیجے میں 20 ہزار سےزیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں اور خطے میں ایک بڑا انسانی بحران پیداہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG