رسائی کے لنکس

چلبلے کردار پسندہیں: تبو


BollywoodActressTabu
BollywoodActressTabu

’میں اپنی کامیابیوں سے مطمئن اورخوش ہوں۔ کمرشل سینمااور آرٹ مویز میں جو ’بیلینس‘ میں نے رکھا یہ بھی میری ایک بڑی کامیابی ہے‘

بالی وڈ کی ورسٹائل ایکٹریس تبو کا کہنا ہے کہ ان کی شناخت ’نان کمرشل‘ سینما کے سنجید ہ کردار ہیں، لیکن خود انہیں کامیڈی فلموں میں چلبلے کردار کرنے میں مزہ آتا ہے۔

تبو نے جہاں ’ہیرا پھیری‘ اور ’بیوی نمبر 1‘ میں بے ساختہ کامیڈی سے پرستاروں کے دل جیتے وہیں ’چینی کم‘ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کے مقابل ہلکے پھلکے کردار میں اتنی جم کے اداکاری کی کہ نقادوں کو بھی ان کی تعریف کرنے کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

تبو نے خود بھی ان کرداروں سے اتنا انجوائے کیا کہ وہ مزید اسی قسم کے کردار کرنا چاہتی ہیں۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وہ کہتی ہیں، اگر انہیں ڈیوڈ دھون کی فلم میں کام کرنے کی آفر ملے تو وہ فوراً ’ہاں ‘ کر دیں گی۔

گلیمر اور چمک دمک کی دنیا کا حصہ ہوتے ہوئے بھی سب سے الگ اور اپنے آپ میں گم رہنے والی تبو اگلے مہینے اکتالیسویں سالگرہ منائیں گی۔ بالی وڈ میں دوعشروں سے کچھ زیادہ وقت گزارنے والی تبو اپنے اب تک کے سفر سے مطمئن اور خوش ہیں۔

’میں اپنی کامیابیوں سے مطمئن اورخوش ہوں۔ کمرشل سینما اورآرٹ مویز میں جو ’بیلینس ‘ میں نے رکھا یہ بھی میری ایک بڑی کامیابی ہے۔ہر طرح کی فلمیں کرنے سے میر ی ایکٹنگ میں نکھار آیا۔‘

’نیم سیک‘اور ’چاندنی بار‘ جیسی فلموں میں ایوارڈ وننگ اداکاری کرنے والی تبو کو بالی وڈ کے فلم میکرز سے چھوٹی سی شکایت بھی ہے اور وہ یہ کہ کوئی اداکار اگرکسی کردارکو اچھی طرح بنھادے تو پھر اس کے پاس اسی قسم کے کرداروں کی لائن لگاجاتی ہے۔۔

’کامیڈی ہو یا سنجیدہ رول، ایک بار ہٹ ہو گیا تو پھر ہر ایک یہ سوچتا ہے کہ یہ اداکار بس اسی قسم کا کردار کرسکتا ہے اور پھر یہ ایک فارمولا سا بن جاتا ہے۔ میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جو ایک دوسرے سے مختلف ہوں،جس میں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے۔‘

تبو کہتی ہیں کہ وہ زندگی میں جو بھی ہیں اور جہاں ہیں اس کی پلاننگ پہلے سے نہیں کی تھی۔ سب خود بخود ہوتا گیا لیکن جو بھی ہوا وہ اچھا ہی ہوا۔

’میں اپنی زندگی کو کامیابی کی کہانی مانتی ہوں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ہرچیز حاصل ہوئی۔میں نے کبھی فلموں میں کام کرنے کاسوچا تھا نہ پلاننگ کی تھی لیکن جب بالی وڈ میں آئی تو یہاں بھی کامیابیاں مقدر بنیں۔اس لمبے سفر میں کی ہر کامیابی میرے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔‘

تبو کا کامیاب فلمی سفر جاری ہے۔

ان کی نئی فلم ’لائف آف پی‘ ہے جو 23 نومبر کو ریلیز ہوگی۔
XS
SM
MD
LG