رسائی کے لنکس

ایکشن ہیرو اکشے کمار پروڈیوسر بن گئے، پہلی فلم ریلیز کے قریب


ایکشن ہیرو اکشے کمار پروڈیوسر بن گئے، پہلی فلم ریلیز کے قریب
ایکشن ہیرو اکشے کمار پروڈیوسر بن گئے، پہلی فلم ریلیز کے قریب

بالی ووڈ کے نئے پروڈیوسر اور پرانے ایکٹر اکشے کمار آج کل خاصے ایکسائیٹڈ ہیں۔ ان کے پروڈکشن میں بنی پہلی فلم " بریک اوے" رواں ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے۔

" بریک اوے"فلم کا انٹرنیشنل ٹائیٹل ہے جبکہ اس کے بھارتی ورژن کا نام " اسپیڈی سنگھ " ہے۔

اسپیڈی سنگھ کے نام سے آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ فلم میں اکشے کمار نے ایک سکھ کا کردار ادا کیا ہے۔ مگر یہ کردار ان کی سابقہ فلم" سنگھ از کنگ " سے بالکل مختلف ہے۔ اس فلم میں اکشے کو آپ پہلی مرتبہ کریکٹر رول میں دیکھیں گے ۔

فلموں میں لو افیئر کرتے ، گانے گاتے اور ہیروئن کے لئے ولن سے مرنے ،مارنے والے اکشے کریکٹر رول میں کیسے لگیں گے ، اس کے لئے زرا دل تھام کر بیٹھئے۔ 30 ستمبر زیادہ دور نہیں۔

فی الحال اکشے نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی فلم کا تعارف کراتے ہوئے لکھا ہے کہ فلم میں بھارتی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ونے ورمانی بھی پہلی مرتبہ فلمی اسکرین پر ان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کینیڈا میں کی گئی ہے۔

کھانا پکانے سے خطرناک انسٹنٹ کرنے تک اکشے ہر جگہ چھائے نظر آتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اکشے پروڈکشن کے کمالات دکھانے میں کس حد تک کامیاب رہتے ہیں

XS
SM
MD
LG