رسائی کے لنکس

رجنی کانت، ریکھا اور ایشوریہ رائے کے کپڑوں کی نیلامی


رجنی کانت، ریکھا اور ایشوریہ رائے کے کپڑوں کی نیلامی

رجنی کانت، ریکھا اور ایشوریہ رائے کے کپڑوں کی نیلامی

بالی ووڈ اداکار رجنی کانت اور ریکھا سمیت متعدد فنکاروں کے کپڑے آئندہ اتوار کو نیلام کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ یہ نیلامی بھارتی شہر چنائے کے مختلف ہوٹلوں میں منعقد کی جارہی ہے۔ نیلامی سے ہونے والی آمدنی ایک خیراتی ادارے کو دی جائے گی۔

نیلامی کا انتظام اورینٹل کیوزنز اینڈ سینٹر فار سوشل انیشی یٹیوز اینڈ منیجمنٹ(سی ایس آئی ایم نے) کیا ہے۔ نیلامی آئندہ اتوار یعنی9اکتوبر کو چنائی ٹریڈ سینٹر میں ہوگی۔

نیلام کئے جانے والے کپڑوں میں رجنی کانت کی ٹی شرٹ بھی شامل ہے جس پر رجنی کانت کے آٹوگراف بھی موجود ہیں جبکہ اداکارہ ریکھا اور ایشوریہ رائے کی ساڑھیاں بھی نیلامی میں رکھی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلامی میں رکھے جانے والے تمام کپڑے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے ہیں ۔ ان فنکاروں میں رجنی کانت، ریکھا اورایشوریہ کے علاوہ تریشااور سوہاسنی منی رتنم شامل ہیں۔

زیادہ سے زیادہ فنڈزاکھٹا کرنے کے لئے ایک ترغیبی اسکیم بھی رکھی گئی ہے جس کے تحت سب سے بڑی بولی دینے والے کو فنکاروں کے ساتھ من پسند لنچ کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

XS
SM
MD
LG