رسائی کے لنکس

سال 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلموں میں میگا اسٹارامیتابھ بچن کی فلم ’شمیتابھ‘، رنبیر کپور کی ’بومبے ویلوٹ‘ سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ اورشاہ رخ خان کی ’فین‘ شامل ہیں

سال 2015 میں بالی وڈ کے میگا اسٹارز سے سجی بڑے بینرز کی بہت سی فلمیں باکس آفس کا میدان مارنے کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی اور یوں فلم بینوں کو اپنے پسندیدہ اسٹارز کی فلمیں انجوائے کرنے کا موقع ملے گا۔

سال 2015 میں ریلیز ہونے والی فلموں میں میگا اسٹارامیتابھ بچن کی فلم ’شمیتابھ‘ ، رنبیر کپور کی ” بوممبے ویلوٹ“ سلمان خان کی’ ’بجرنگی بھائی جان“ اورشاہ رخ خان کی ”فین“ شامل ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے’ پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘کے مطابق امیتابھ بچن کی سال 2015میں تین فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر آر بالکی کی ’شمیتابھ‘ 6فروری کو ریلیز ہوگی، جس کی کاسٹ میں امیتابھ کے علاوہ ’رانجھنا‘ کے اسٹار دھنوش اور کمل ہاسن کی چھوٹی بیٹی اکشرابھی شامل ہیں۔

’شمیتابھ‘ کی خاص بات یہ ہے کہ ویٹرن ایکٹریس ریکھا بھی فلم میں بطور مہمان اداکارہ نظر آئیں گی لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کریں گی یا نہیں۔امیتابھ اورریکھا کی جوڑی نے آخری بار 1981میں فلم ”سلسلہ“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

سال 2015 کی دوسری بڑی فلم امیتابھ ہی کی دوسری فلم ’پیکو‘کو کہا جا رہا ہے۔ سوجیت سرکار کی ڈائریکشن میں بننے والی” پیکو“میں امیتابھ بچن اور دپیکا پڈکون کے فینز انہیں دیکھ سکیں گے با پ اور بیٹی کے روپ میں۔

بگ بی کی سال کی تیسری فلم بیجو نمبیار کی ’وزیر‘ ہوگی جبکہ ان کے ساتھ فرحان اختر بھی اس فلم میں اہم رول نبھائیں گے۔

دبنگ خان 2015 کوبھی اپنے نام کرنے سے متعلق پراعتماد ہیں۔ ان کی آنے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ایک برہمن لڑکی اور مسلمان لڑکے کی محبت کی کہانی ہے۔کرینہ کپور فلم میں سلمان خان کی ہیروئن ہوں گی جبکہ نوازالدین صدیقی بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔کبیر خان کی ڈائریکٹ کردہ ’بجرنگی بھائی جان ‘16جولائی کو تھیڑز کی زینت بنے گی۔

سلمان خان 16سال بعد ایک بار پھرنظرآئیں گے راج شری پروڈکشنز کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں سونم کپور کے مقابل جو فلم نومبر میں ریلیز ہوگی۔

انوراگ کر شیپ کی فلم ’بومبے ویلوٹ‘ کو سال کی سب سے غیر معمولی اوربڑی فلم کے طورپر ریٹ کیا جارہا ہے۔فلم کا نہ صرف بجٹ بہت بڑا ہے بلکہ سال 2013کی فلاپ فلم ’بے شرم‘ کے بعد رنبیر کپور کی یہ پہلی فلم ہوگی۔

XS
SM
MD
LG