رسائی کے لنکس

اجے دیوگن، سلمان خان اور سنجے دت کے بارے میں کنگنا راناوت کی گپ شپ


اجے دیوگن، سلمان خان اور سنجے دت کے بارے میں کنگنا راناوت کی گپ شپ
اجے دیوگن، سلمان خان اور سنجے دت کے بارے میں کنگنا راناوت کی گپ شپ

کنگنا راناوت کو خبروں میں ان رہنا خوب آتا ہے۔ تنازعات ، الزامات ، بیانات۔۔ کچھ نہ کچھ ایسا ہوہی جاتا ہے کہ کنگنا کا نام خبروں میں آ جاتاہے۔ اب ان پر تازہ ترین یہ الزام لگا ہے کہ ایک طرف تو انہوں نے سلمان خان سے دوستی بڑھا لی ہے تو دوسری جانب وہ سنجے دت کی فیملی کے قریب ہوکر ان کے پرسنل معاملات میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں کنگنا کا کہنا ہے، "سلمان خان کو مجھ سے کبھی کوئی پرابلم نہیں ہے۔ کچھ لوگ خواہ مخواہ میرے اور سلمان خان کے بارے میں الٹی سیدھی خبریں اڑاتے رہتے ہیں۔ اصل میں لوگ میرے چپ رہنے کی عادت کا غلط مطلب نکال لیتے ہیں۔ جبکہ میں انڈسٹری کے سب لوگوں سے دوستی نہیں کرسکتی۔ یہ فلمی زندگی مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔ میں ایسے لوگوں کے بیچ نہیں رہ سکتی جو ہر وقت دوسروں کے کاموں کو لے کر باتیں بناتے رہیں"۔

کنگنا پر ایک الزام یہ ہے کہ وہ سنجے دت کی فیملی کا حصہ بن گئی ہیں، مانیاتا کے بے حد قریب بھی ہوگئی ہیں اور اس وجہ سے ان کی دوست امیشا پٹیل بھی ان سے دور ہو گئی ہیں۔ اس بارے میں کنگنا کہتی ہیں: "مجھے اس بات سے بہت خوشی ہوگی کہ میں دوبارہ اپنے گھر کا حصہ بن سکوں۔ میں پچھلے تین مہینے سے اپنے گھر نہیں گئی تو سنجے دت کے گھر کا حصہ کیسے بن سکتی ہوں؟ پھر میں ایسا کروں گی بھی کیوں؟"

کنگنا راناوت کے بارے میں یہ رائے عام ہے کہ وہ ہائیپر رولز میں ہی اچھی لگتی ہیں، کول کریکٹر ان پر جچتا نہیں بلکہ جس فلم میں بھی انہوں نے کول کریکٹر (ٹھنڈے مزاج والی لڑکی) کیاہے وہ ناکام ہوئی ہے۔ مگر کنگنا کا کہنا ہے: "ایسا بالکل نہیں ہے۔ 'ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی' میں بھی میرا کردار کول ہی تھا مگر فلم نے خوب بزنس کیا۔ ہاں یہ بات اور ہے کہ اس فلم کا سارا فوکس اجے دیوگن تھا۔ میں ہائیپر رول (غصہ کرنے والی لڑکی) آخر کب تک کرتی رہوں۔ مجھے ہر دوسری آفر اسی قسم کے کریکڑ کی ہوتی ہے لیکن میں اب ایک ہی طرح کے رولز کرکرکے بور ہوگئی ہوں۔ اب تو سوچ کر ہی مجھے ڈپریشن ہونے لگتا ہے کہ مجھے دوسرے ٹائپ کے رولز کیوں نہیں ملتے۔ آنے والی فلم" راسکلز" میں، میں نے ایک فلرٹ گرل کا رول کیا ہے جبکہ دھمال ٹو میں، میں نے سنجے دت کی سیکریٹری کا کردار ادا کیا ہے"۔

ان پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ وہ بڑے ہیروز کا نام استعمال کرتی ہیں اور آج کل اجے دیوگن ان کے گارڈ فادر بنے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے، "اجے دیوگن اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کم از کم دو تین سال تک ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کریں گے کیوں کہ ہم بار بار اپنی اسکرین کیمسٹری کو استعمال نہیں کرسکتے ۔ رہی بات بڑے ہیروز کے نام استعمال کرنے کی تو میں نے فلم انڈسٹری میں جب سے قدم رکھا ہے اپنے بل بوتے پر کام کیا ہے مجھے کوئی ریکم منڈ نہیں کرسکا آج تک۔ کم از کم بیس ایوارڈز میں اب تک جیت چکی ہوں اور یہ سارے کے سارے ایوارڈز میں نے اپنی محنت سے حاصل کئے ہیں۔ کسی کے کہنے پر مجھے یہ ایوارڈ نہیں دیئے گئے"۔

XS
SM
MD
LG