رسائی کے لنکس

کرشمہ کپور کلین بولڈ، فلم بینوں نے بطور ہیروئن قبول نہیں کیا


کرشمہ کپور تمام کوششوں کے باوجود اپنی نئی فلم ”ڈینجرس عشق“ کے ذریعے فلم بینوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئیں ۔سن 2006ء کے بعد ”ڈینجرس عشق“کے ذریعے ان کی بطور ہیروئن فلموں میں واپسی ہوئی تھی لیکن افسوس۔۔کرشمہ اپنی دوسری اننگز میں فلمی پچ پر کوئی نیا ’کرشمہ‘ دکھائے بغیر ہی کلین بولڈ ہوگئیں ۔

”ڈینجرس عشق“ پچھلے جمعہ کو ریلیز ہوئی تھی لیکن پہلے ہی ویک اینڈ پر یہ خاطرخواہ بزنس نہ کرسکی ۔ بھارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام بڑے شہروں کے زیادہ تر سنیماگھروں پرجہاں یہ فلم ریلیز ہوئی تھی وہاں ویرانی چھائی رہی۔

بھارتی ٹرینڈ یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر باکس آفس پر پڑنے والے فلم بینوں کے رش سے ہی یہ اندازہ لگالیاجاتا ہے کہ فلم کا مستقبل کیا ہوگا۔ کمال کی بات یہ ہے کہ یہ اندازہ ابھی تک سو فیصد درست ثابت ہوا ہے۔

کرشمہ چھ سال پہلے شادی کرکے فلموں کو خیرباد کہہ گئی تھیں مگرنا تو شادی ہی انہیں راس آئی اور نہ ہی فلموں میں دوبارہ واپسی ۔ ۔۔۔لیکن کرشمہ ایسی پہلی اداکارہ نہیں ہیں جو شادی کے بعد فلموں میں آئیں اورآوٴٹ ہوگئیں بلکہ ماضی کی ان جیسی کئی بڑی بڑی فنکاروں کے لئے بھی فلموں میں واپسی کا تجربہ ناکام ثابت ہوا ہے۔ تازہ ترین مثل مادھوری ڈکشت کی ہے۔

بھارتی فلم انڈسڑی سے وابستہ ایک سینئرمبصر کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فلم بین شادی شدہ ہیروئن کو اسکرین پر ہیروٴ کے ساتھ گانا گاتے یا رومانس کرتے دیکھ ہی نہیں کر پاتے۔ ان کے نزدیک یہ خیال ہی بور ہے کہ فلم کی ہیروئن شادی شدہ یا بچوں کی ماں ہو۔

XS
SM
MD
LG